پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام: کارکنان جلسہ گاہ چھوڑ گئے، کرسیاں بھی ساتھ لے گئے

پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام: کارکنان جلسہ گاہ چھوڑ گئے، کرسیاں بھی ساتھ لے گئے

پاکستان تحریک انصاف کا 27 ستمبر کو پشاور میں منعقدہ جلسہ ناکام ہوگیا، جلسے میں شریک کارکنان کی جانب سے قائدین کی تقاریر میں عدم دلچسپی دیکھی گئی اور بڑی تعداد میں پنڈال چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔ حیران کن طور پر کارکنان جاتے ہوئے جلسہ گاہ سے کرسیاں اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب جلسہ شدید بدنظمی کا شکار رہا۔ ہلڑ بازی کے باعث مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، جس پر خواتین نے جلسہ گاہ چھوڑنے میں عافیت جانی۔ اس دوران انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور جلسے کا ماحول بگڑ گیا۔

صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسٹیج پر آئے۔ خطاب کے دوران کارکنان نے احتجاج شروع کردیا، پنڈال میں نعرے بازی کی گئی اور بوتلیں پھینکی گئیں۔ ’’نہیں نہیں‘‘ کے مسلسل نعروں کے باعث وزیراعلیٰ کو اپنا خطاب ادھورا چھوڑنا پڑا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق کارکنان کی بددلی اور قائدین کے خلاف نعرے بازی پی ٹی آئی کی اندرونی مشکلات کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ جلسے میں بدنظمی پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارتی الزامات کا مؤثر جواب ، بھارت کی بولتی بند

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *