آئی سی سی کا حارث روف پر جرمانہ، خواجہ آصف کا دلچسپ تبصرہ

آئی سی سی کا حارث روف پر جرمانہ، خواجہ آصف کا دلچسپ تبصرہ

ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران 0-6 کا اشارہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، جب کہ بھارتی کپتان کو بھی اتنی ہی سزا دی گئی۔

جرمانے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا:
’’حارث جرمانہ 30%
SRA جرمانہ 30%
ٹوٹل 60
جو پھر 0-6 بنتا ہے۔‘‘

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ حارث رؤف پر عائد جرمانہ خود ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارتی الزامات کا مؤثر جواب ، بھارت کی بولتی بند

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد خوشی میں بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا، جب کہ حارث رؤف نے وکٹ لینے اور باؤنڈری لائن کے قریب بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کے جواب میں طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا۔

میچ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو یہ انداز ناگوار گزرا اور انہوں نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کے بعد حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے سامنے پیش ہوئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا، جب کہ صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دی گئی اور مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: سلمان علی آغا کا بھارت کیساتھ میچ سے قبل اہم بیان سامنے آگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *