صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلا لیے،اہم قانون سازی،قومی و عالمی امور پربحث ہوگی

صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلا لیے،اہم قانون سازی،قومی و عالمی امور پربحث ہوگی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے کی منظوری دے دی ہے۔


پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر 2025 کو پیر کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت صدر مملکت کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا گیا ہے، یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اور ایوان سے واک آؤٹ

دوسری جانب سینیٹ سیکر ٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس 30 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، یہ اجلاس بھی آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت بلایا گیا ہے، اجلاس میں قانون سازی اور اہم ملکی و بین الاقوامی معاملات پر غور کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *