ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بری خبر ، ملک بھر میں آئندہ ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 102.94 ارب یونٹ بجلی فراہم کی گئی، تاہم پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اگست میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7.31 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 7.50 روپے فی یونٹ رہی ، مقامی کوئلے سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 12.01 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ درآمدی کوئلے پر لاگت بڑھ کر 14.07 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔

 فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی قیمت 33 روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ لاگت آئی ، ایل این جی کے ذریعے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 21.73 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ایران سے درآمد ہونے والی بجلی سب سے مہنگی 41 روپے فی یونٹ میں پڑی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا اور منظوری کی صورت میں صارفین کو ایک ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے یہ اضافہ ایک اور معاشی جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ وقتی ریلیف کی بجائے دیرپا اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *