گھریلو صارفین کے لئے ایل این جی فلیٹ ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد کم از کم بل 1900 روپے ہوگا.
وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی کی بنیاد پر فلیٹ ریٹ مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی پر فراہم کیے جانے والے کنکشنز کے لیے سلیب ریٹ لاگو نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی بنیاد پر کم از کم بل 1900 روپے تک چارج کیا جائے گا اور صارفین کے لیے ہر ماہ بلنگ ایل این جی کی قیمت کے مطابق کی جائے گی۔ اگر ایل این جی کی قیمت کم ہوگی تو صارفین کا بل بھی کم ہو جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کی قیمت کا تعین انٹرنیشنل مارکیٹ اور ڈالر ریٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی کنکشن لگانے کی منظوری دی ہے۔