پاک فوج کا تحصیل ماموند میں خوارج کا چھوڑا گیا بارودی مواد تلف کرنے کا آپریشن جاری

پاک فوج کا تحصیل ماموند میں خوارج کا چھوڑا گیا بارودی مواد تلف کرنے کا آپریشن جاری

پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے بارودی مواد کو تلف کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ان خطرناک مواد کو ناکارہ بنا رہے ہیں تاکہ معصوم شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخواہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز17 دہشتگرد ہلاک، باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے رکھے بارودی مواد سے 3 بچے شہید، 5 زخمی

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے گاؤں گھاکی میں بھی کارروائی کے دوران خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کو کامیابی سے ناکارہ بنا کر تلف کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسی علاقے میں بارودی مواد کے ایک افسوسناک دھماکے میں معصوم بچے شہید اور کئی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقہ مکینوں اور عمائدین سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک مواد یا ہتھیار کی موجودگی کے بارے میں فوری طور پر اطلاع دیں۔ فورسز نے عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ جہاد کے نام پر نہتے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوارج خواتین اور بچوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہیں اور جان بوجھ کر بارودی مواد سول آبادی کے قریب چھوڑ دیتے ہیں جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:بارودی مواد کیس، رئوف حسن کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوال کر دیا گیا

دفاعی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ خوارج کی ایسی غیر انسانی اور بزدلانہ حرکات کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، تاہم پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ان کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تحصیل ماموند میں جاری یہ آپریشن علاقہ مکینوں کی جان و مال کے تحفظ کی طرف ایک اہم قدم ہے، جس میں مقامی عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *