ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزید آسان ہوگیا، جانئے کیسے ؟

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزید آسان ہوگیا، جانئے کیسے ؟

پنجاب میں شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل مزید سہل بنا دیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنس وینز تیار کر لی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق پنجاب کے ہر ضلع میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے وینز بآسانی دستیاب ہوں گی جبکہ خواتین کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی یہ وینز بھیجی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر 33 وینز تیار کی گئی ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 118 تک کی جائے گی۔ خواتین کے لیے 7 خصوصی وینز بھی مختص کی گئی ہیں جن کا رنگ گلابی ہوگا تاکہ پہچان اور سہولت میں آسانی ہو۔

یہ اقدام شہریوں، بالخصوص خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل تیز اور سہل بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا

یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے “آن لائن ای لرنرز پرمٹ” کا آغاز کیا تھا، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے باآسانی لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع بھی کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *