ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات،  اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، خوشاب، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گرد و نواح میں بھی بارش متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شکارپور میں تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق

دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لسبیلہ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے، کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورزیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم  

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبہ کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *