نوجوان نسل، خواتین، ملکی بیانیے کے تحفظ اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

نوجوان نسل، خواتین، ملکی بیانیے کے تحفظ اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک بھرپور اور معلوماتی انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی۔ اس سیشن میں پاکستان آرمی کے کردار، قومی سیکیورٹی کے موجودہ چیلنجز، تعلقاتِ عامہ کی اہمیت اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ

پاک فوج کا کردار اور موجودہ سیکیورٹی چیلنجز پر جامع گفتگو

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے خطاب میں پاکستان آرمی کی قومی دفاع میں خدمات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجزاور موجودہ عالمی منظرنامے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت بھی اجاگر کی اور کہا کہ نوجوان نسل، خاص طور پر خواتین، ملکی بیانیے کے تحفظ اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

طالبات کا جوش و خروش اور اظہارِ فخر

سیشن کے دوران کالج کی طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ طالبات اور اساتذہ نے ان کے دورے کو خوش آئند اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ملاقاتیں نوجوان نسل کو قومی شعور اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کرتی ہیں۔

خصوصی طالبہ کی ملی نغمے کی پرفارمنس نے سیشن کو یادگار بنا دیا

سیشن کا ایک جذباتی اور متاثرکن لمحہ اُس وقت آیا جب کالج کی ایک نابینا طالبہ نے ملی نغمہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔ اس جذبہ حب الوطنی نے ماحول کو جذباتی بنا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مثالیں پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں۔

شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین

طالبات نے پاکستان کے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے ان جوانوں کو یاد کیا جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر نےپاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والے امریکی اسلحے کے ثبوت دکھا د ئیے

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھی اپنے خطاب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ دورہ نوجوانوں، بالخصوص خواتین طلبہ میں قومی معاملات سے متعلق شعور اُجاگر کرنے اور ان کے دلوں میں پاک فوج کے لیے اعتماد، عزت اور فخر کے جذبات کو تقویت دینے کی ایک اہم کوشش تھی۔

کنیرڈ جیسے تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیاں مستقبل کے باشعور اور باصلاحیت لیڈرز کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *