وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتِ حال کے ساتھ ساتھ کامیاب مذاکرات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو بتایا کہ وہ کل ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
ملائیشیائی وزیرِ اعظم نے نواز شریف کو بھی اپنے ملک آنے کی دعوت دی تھی تاہم نواز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی موزوں وقت پر ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔