حکومت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو بند کرنے کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر د ئیےہیں۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے معاملے پر ایکس کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور تحقیقات بھی چل رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :عمران خان کا ٹویٹر اکائوٹ ان کی مرضی کے مطابق چلایا جارہا ہے، زین قریشی
ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے اکاؤنٹ کے تانے بانے ملتے ہیں یا اسے کون چلا رہا ہے، اس کے بارے میں قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان سے دوبارہ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور انہیں 21 نکاتی سوالنامہ فراہم کیا گیا تھا۔
عمران خان کا ایکس اکاونٹ بند کرنے کے حوالے سے ایکس سے رابطے میں ہیں، تحقیقات ہو رہی ہیں کہ ان کا اکاونٹ کون اور کہاں سے استعمال کر رہا ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے، بیرسٹر عقیل ملک pic.twitter.com/BUEol68ZOj
— Nadir Guramani (@nguramani) October 4, 2025
این سی سی آئی اے نے سوال کیا کہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہے، یہ اکاؤنٹ کہاں سے اور کون چلا رہا ہے اور کیا ملک مخالف پوسٹس آپ کی مرضی سے کی جاتی ہیں۔