دانش کنیریا کا بھارتی شہریت سے متعلق خبروں پر ردِ عمل سامنے آ گیا

دانش کنیریا کا بھارتی شہریت سے متعلق خبروں پر ردِ عمل سامنے آ گیا

سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھارتی شہریت لینے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی لیگسپنر دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان ان کی “جنم بھومی” ہے جبکہ بھارت ان کی “ماتر بھومی” اور آبا و اجداد کی سرزمین ہے، جو ان کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا بھارتی شہریت لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں کبھی شہریت کے حوالے سے فیصلہ کیا بھی جاتا ہے تو بھارت کا شہریت ترمیمی ایکٹ (CAA) اس کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے حوالے سے ان کے مثبت تبصرے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ذاتی رائے کے طورپرپیش کیے جاتے ہیں، اپنی کرکٹ کیریئر کے دوران میدان کے باہر پیش آنیوالے چیلنجزکا انکشاف کیا ہے۔

سابق لیگ سپنرنے بتایا کہ اگرچہ انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپورمحبت اورحمایت حاصل رہی لیکن وہ پاکستانی حکام اورپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے شدید امتیازی سلوک کا بھی شکار رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایسے مواقع بھی آئے جب ان پرزبردستی دباؤ ڈالے گئے جس سے ان کا کرکٹ کےساتھ سفرمزید مشکل ہو گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *