چیئرمین سینیٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق اہم فیصلہ

چیئرمین سینیٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق اہم فیصلہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ سینیٹ کے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے متعلق استعفوں کی منظوری کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق کوئی بھی پیش رفت فی الحال مؤخر رکھی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے جمع کرا دیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے مستعفی چیئرمینوں اور اراکین کے معاملے پر ایک ہی پالیسی اختیار کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ ان استعفوں سے متعلق کوئی انفرادی فیصلہ کرنے کے بجائے اسپیکر قومی اسمبلی کے حتمی اقدام کا انتظار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کوئی بھی باضابطہ کارروائی شروع کرنے سے قبل قائدِ ایوان سے مشاورت بھی کریں گے تاکہ پارلیمانی سطح پر اتفاقِ رائے سے اگلا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *