پنجاب حکومت وفاق کیخلاف سازش کر رہی ،شرجیل میمن، بلیک میل کرنا آپ کا طرہ امتیاز ہے،عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت وفاق کیخلاف سازش کر رہی ،شرجیل میمن، بلیک میل کرنا آپ کا طرہ امتیاز ہے،عظمیٰ بخاری

سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی بیانات کا تبادلہ شدت اختیار کر گیا ہے، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی سیاسی حکمتِ عملی کے ذریعے وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے اور ایسا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پنجاب حکومت کی جانب سے سندھ کے خلاف یکطرفہ مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ اس وقت ملک کو متحد ہو کر سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

ان کے مطابق کچھ عناصر بیرونی اسکرپٹ رائٹرز کے زیرِ اثر آکر متنازع بیانات دے رہے ہیں اور پنجاب کی بااثر شخصیات ان کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کو بڑا بھائی سمجھتی ہے اور اس وقت لسانیت یا نفرت کی سیاست کی گنجائش نہیں اگر کسی کو وزیراعظم سے اختلاف ہے تو اس میں پیپلزپارٹی کو گھسیٹنے کی کوشش نہ کی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آئی ایم ایف دباؤ کے باوجود بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا: عظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وفاق کے خلاف سازش کر رہی ہے،ہماری وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط ہے اور ہم وزیراعظم کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ وقت اور جگہ خود طے کر لیں، مگر سامنے آ کر بات کریں کسی پراکسی کے پیچھے نہ چھپیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست چمکانے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے اور اب پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف بے بنیاد بیانیہ بنا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جن کے اپنے گھر میں باپ بیٹے کی نہیں بنتی ہ دوسروں کے معاملات پر طعنے دے کر اپنی کمزوریاں نہیں چھپا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کوبلیک میل کرنا آپ کا طرہ امتیاز ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب آج بھی اندرونِ سندھ کے بیشتر علاقوں سے زیادہ ترقی یافتہ ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی میں صفائی، سڑکوں اور سولر منصوبوں پر کرپشن کی بات ہو تو سندھ حکومت فوراً لسانیت کا کارڈ کھیلنے لگتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہپنجاب میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوں گے، کراچی جیسے بوگس انتخابات نہیں آپ اپنی ڈیڈ لائنز جیب میں رکھیں، پنجاب میں ہمدردی کے ڈرامے نہیں چلیں گے۔

editor

Related Articles