ویمنز ورلڈکپ،بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

ویمنز ورلڈکپ،بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

  ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 159 رنز بنا سکی۔

یہ پہلا موقع تھا کہ بھارت کی ویمن ٹیم ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہو گئی بھارتی اننگز میں ہرلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ویمنز ورلڈکپ،بھارت کی امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی روایت برقرار،میچ میں نیا تنازع

رچا گوش نے 35 اور جمائما روڈریگز نے 32 رنز اسکور کیے جبکہ پرتیکا راول نے 31 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی سدرہ امین 81 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والی کھلاڑی رہیں

نتالیہ پرویز 33 اور سدرہ نواز 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں دیگر بیٹرز زیادہ رنز نہیں بنا سکیں اور جلد وکٹیں کھو دیں۔

بھارت کی جانب سے کرانتی گوڈ، دیپتی شرما نے تین تین  سنہے رانا نے دو وکٹیں لیں۔

یاد رہے میچ کے دوران بھارتی ویمن ٹیم نے مینز ٹیم کی طرح پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا ٹاس کے بعد کپتانوں نے پریزنٹر سے بات کی لیکن ہینڈشیک نہیں کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *