حماس کا کہنا ہے کہ کہ وہ لڑائی روکنے کے پابند ہیں اور اسرائیل کے جال میں نہیں پھنسیں گے مذاکرات جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی فوری امن قائم کرنا ترجیح ہے۔
ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کو اسرائیل کے لیے شاندار قرار دیا اور کہا کہ عرب اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ یہ منصوبہ حیرت انگیز ہے اور مشرق وسطیٰ میں صدیوں بعد امن قائم ہونے کی امید ہے۔