سندھ حکومت کا صوبے کے 30 اضلاع میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ بارے اہم فیصلہ

سندھ حکومت کا صوبے کے 30 اضلاع میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ بارے اہم فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی کے سات اضلاع سمیت صوبے کے تمام 30 اضلاع میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کالجز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق، یہ اقدام 17 ستمبر 2025 کو سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ کی جانب سے جاری کردہ ایک ہدایت کے بعد کیا گیا ہے، جس میں صوبے بھر میں آئی ٹی کالجز کے قیام کا حکم دیا گیا تھا۔

اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محکمہ نے ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز سے تفصیلی پیش رفت کی رپورٹ طلب کی ہے۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کے لیے تین دن کے اندر اپنے نتائج پیش کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *