اے آئی کی انسانی آواز،ٹیلی فونک فراڈ کا نیا ہتھیار،صارفین خبردار

اے آئی کی انسانی آواز،ٹیلی فونک فراڈ کا نیا ہتھیار،صارفین خبردار

مصنوعی ذہانت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کیا ہے وہاں اب وہ انسانوں کی طرح بات کرنے لگی ہے جس پر ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اے آئی انسانی آواز میں بولنے لگی ہے جس کے باعثفون فراڈ کے ذریعے عالمی سطح پر ہلچل مچ گئی ہے اے آئی کی تیار کردہ آوازوں نے فون فراڈ کے نئے طریقے متعارف کروا د ئیے ہیں۔

حال ہی میں اٹلی میں وزیر دفاع کی آواز کی نقل کرکے ایک ارب پتی کاروباری شخص کو کال کر کے رقم طلب کی گئی۔

فراڈ کرنے والوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے وزیر کی آواز کا ڈیپ فیک تیار کیا جعلی کال میں صحافیوں کی رہائی کے بہانے لاکھوں یورو کی درخواست کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیا ئی ملک میں پہلی بار سیاسی جماعت کی قیادت اے آئی کے سپرد

اٹلی کے معروف بزنس مین ماسیمو موراتی نے رقم بھی منتقل کی لیکن پولیس نے فوری طور پر متعلقہ اکاؤنٹ منجمد کر دیا۔

اے آئی ٹیکنالوجی اب انسان کے لہجے، جذبات اور بولنے کے انداز کو بھی نقل کرنے لگی ہے تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 58 فیصد لوگ جعلی آواز کو حقیقی انسانی آواز سمجھ بیٹھتے ہیں۔

برطانوی لہجے والی اے آئی آوازوں کو زیادہ قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں دھوکہ دہی اور جعلی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ڈیپ فیک آڈیوز کے ذریعے رشتہ داروں کی جعلی کالز کر کے پیسے ہتھیانے کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں متعدد ڈیپ فیک فراڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے اور547 ملین ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہواماہرین کے مطابق اے آئی ویڈیوز بھی اتنی حقیقت پسندانہ ہو گئی ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *