8 فٹ لمبا پتہ، جنگلات میں قدرت کا انوکھا شاہکار دریافت

8 فٹ لمبا پتہ،  جنگلات میں قدرت کا انوکھا شاہکار دریافت

برازیل کے گھنے ایمیزون جنگلات میں پایا جانے والا ایک نایاب درخت اپنی غیر معمولی جسامت کے باعث دنیا بھر کے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کوکولوبا گیگانٹی فولیا نامی یہ درخت اپنے دیوہیکل پتوں کی وجہ سے نباتاتی دنیا کے حیرت انگیز عجوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دنیا کے ان چند درختوں میں شامل ہے جن کے پتے غیر معمولی حد تک بڑے ہوتے ہیں۔ اس درخت کا ایک پتہ 2.5 میٹر (تقریباً 8 فٹ) سے زیادہ لمبا اور 1.4 میٹر (تقریباً 4.5 فٹ) تک چوڑا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چین میں نایاب مکمل البینو پانڈا کی دریافت

8 فٹ لمبا پتہ برازیل کے جنگلات میں قدرت کا انوکھا شاہکار دریافت دلچسپ بات یہ ہے کہ اس درخت کا ایک پتہ اوسط قد کے انسان سے بھی بڑا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے اکثر ’’ایمیزون کا سب سے بڑے پتے والا درخت‘‘ کہا جاتا ہے۔

اگرچہ مقامی افراد اس درخت کے وجود سے طویل عرصے سے واقف تھے، تاہم سائنسی دنیا کے لیے یہ کئی دہائیوں تک ایک معمہ بنا رہا۔ سائنسدانوں نے پہلی بار 1982 میں دریائے میڈیریا کے قریب اس درخت کا مشاہدہ کیا تھا، لیکن اس وقت پھول اور پھل موجود نہ ہونے کی وجہ سے اس کی درست سائنسی درجہ بندی ممکن نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ہی لاٹری میں 3 بارجیت نےشہری کو 4کروڑ سے زیادہ کا مالک بنا دیا

کئی برسوں کی تحقیق کے بعد بالآخر 2019 میں اسے ایک نئی نسل  کے طور پر تسلیم کیا گیا اور اس کے غیر معمولی بڑے پتوں کی وجہ سے اسے ’’گیگانٹی فولیا‘‘ کا نام دیا گیا۔

یہ درخت عموماً 10 سے 15 میٹر (33 سے 50 فٹ) تک بلند ہوتا ہے۔ اس کا تنا نسبتاً پتلا ہوتا ہے، جبکہ اوپر موجود دیوہیکل پتے اسے ایک قدرتی چھتری جیسی منفرد شکل دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ نایاب درخت صرف برازیل کے ایمیزون بیسن کے مخصوص علاقوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی منفرد ساخت اسے دنیا کے عجیب ترین اور دلچسپ پودوں میں شامل کرتی ہے۔

editor

Related Articles