چین میں نایاب مکمل البینو پانڈا کی دریافت

چین میں نایاب مکمل البینو پانڈا کی دریافت

چین کے صوبے سیچوان میں جنگلی حیات کے ماہرین اور جانوروں کے شوقین افراد اس وقت حیرت میں مبتلا ہو گئے جب ایک مکمل البینو دیو قامت پانڈا کی موجودگی سامنے آئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نایاب پانڈا ایک جنگلی ریزرو کے اندر نصب موشن سینسر کیمروں میں ریکارڈ ہوا، جو اس خطے میں جنگلی پانڈا کی بڑی آبادی کے لیے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں :زمین پر 2 ملین سال کی مسلسل بارش ،تاریخ کا بڑا موسمیاتی موڑ

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ پانڈا مکمل البینزم کے ساتھ دیکھا جانا انتہائی کم ہوتا ہے۔ اس پانڈا کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کھال مکمل سفید تھی اور آنکھیں ہلکے گلابی رنگ کی دکھائی دیں، جبکہ روایتی سیاہ نشانات بالکل موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں :تیسرے اور چوتھے بچے پر نقد انعام کی پیشکش،نئی پالیسی سامنے آگئی

حیاتیاتی ماہرین کے مطابق البینو جانور جنگلی ماحول میں کم ہی زندہ رہ پاتے ہیں کیونکہ ان میں رنگت کی کمی کی وجہ سے چھپنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، سورج کی روشنی سے حساسیت بڑھ جاتی ہے اور نظر بھی کمزور ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود کیمروں میں نظر آنے والا یہ پانڈا صحت مند اور متحرک دکھائی دیا۔

ماہرین اس دریافت کو جنگلی حیات کے مطالعے میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں جو قدرتی جینیاتی تبدیلیوں کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

editor

Related Articles