بجلی کا میٹر لگوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر

بجلی کا میٹر لگوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر

بجلی کا میٹر لگوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔ بجلی کے صارفین کو اب نئے کنکشن کے لیے 5 ہزار کے بجائے 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئے میٹروں کی خریداری کے معاملے میں صارفین پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ کمپنی نے نجی کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز تیار کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، وہی میٹر اب صارفین کو 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔

لیسکو نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب لیسکو میٹر خود فراہم نہیں کرے گا بلکہ صرف این او سی جاری کرے گا۔ صارفین کو نئے کنکشن یا ناقص میٹر کی تبدیلی کے لیے یہ میٹر نجی کمپنیوں سے خریدنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے گیس کنکشن سے متعلق عوام کے لئے بڑی خوشخبری

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کا سالانہ بجٹ مکمل طور پر خرچ ہو چکا ہے، اسی لیے جون 2026 تک صرف نجی کمپنیاں ہی صارفین کو میٹر فراہم کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *