سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ایک یورپی سفارت خانے کی تقریب میں موجود تھے جہاں اسرائیل کے ایک سفیر نے گفتگو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے عمران خان پہ بہت سرمایہ کاری کی تھی”۔
اعزاز سید کے مطابق اسرائیلی سفیر نے بتایا کہ ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی تھی لیکن وہ ہماری توقعات پر پورا نہیں اترے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اسرائیل سے متعلق کوئی بیان نہیں دیں گے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش ہیں۔
اعزاز سید نے مزید کہا کہ اسرائیلی سفیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پرانے سسرال کے اسرائیل کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔