ایف بی آر کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کیلئے آن لائن نیلامی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

ایف بی آر کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کیلئے آن لائن نیلامی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے لیے آن لائن/ای-آکشن ماڈیول متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت  ضبط شدہ اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کمیٹی کے فالو اپ اجلاس میں کیا گیا۔

ایف بی آر نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے لیے مجوزہ آن لائن/ای-آکشن ماڈیول پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کا مقصد گاڑیوں کے ڈسپوزل کے عمل میں زیادہ شفافیت، مؤثریت اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ وہ ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے اقدامات اپنائے گی جو شفافیت کو فروغ دیں اور قیمتی عوامی وسائل کو محفوظ رکھیں۔

ایف بی آر ٹمپرڈ شدہ اور ضبط شدہ گاڑیوں کے ڈسپوزل کے لیے ایک نیا کسٹمز جنرل آرڈر (سی جی او) بھی جاری کرے گا۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے ضبط شدہ اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیوں سے متعلق موجودہ قوانین اور پالیسیوں کا جائزہ لیا ہے۔

ایک ذیلی کمیٹی کو ان گاڑیوں کے ڈسپوزل کے لیے جامع نظام وضع کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ تفصیلی غور و فکر کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر ایک کسٹمز جنرل آرڈر (سی جی او) کو حتمی شکل دی، جسے بعدازاں ڈپٹی وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اس فیصلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ضبط شدہ اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیوں کے تصرف کے عمل کو مؤثر بنانے، شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کرنے اور نیلامی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریونیو پیدا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری وزارت اطلاعات بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *