برطانیہ میں مقیم سینئر صحافی اظہر جاوید نے بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرا دی

برطانیہ میں مقیم سینئر صحافی اظہر جاوید نے بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف باضابطہ شکایت درج  کرا دی

برطانیہ میں مقیم سینئر صحافی اظہر جاوید نے بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

شکایت میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ برطانوی معاشرے کی سلامتی، تحفظ اور جمہوری اقدار کو یقینی بنانے کے لیے شرپسند عناصر کی آن لائن سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں اور شخصیات سے فوری اقدام اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس اقدام نے ایک بار پھر یہ واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ انتہاپسندی، بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

اظہر جاوید کی جانب سے درج کی گئی یہ شکایت برطانوی قوانین کے تحت انتہاپسندی کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے، جس کا مقصد عوامی سلامتی کو یقینی بنانا اور ہر طرح کی بنیاد پرستی کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اے پی ایس حملے کے مرکزی ملزم اور فتنہ الخوارج کے بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان نے کھل کر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اظہار کیا تھا ۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد بھی کھل کر عمران خان کی حمایت کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اے پی ایس حملے کے مرکزی ملزم احسان اللہ احسان کے ایکس اسپیس میں عادل راجہ کے ساتھ انٹرویو کے بعد انکا ایکس اکاؤنٹ سسپنڈ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب را کی پروپیگنڈا مہم بھی بے نقاب ہو گئی ہے، جس میں عادل راجہ اور احسان اللہ احسان دونوں بدنام اور غیر معتبر افراد پاکستان مخالف بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔
عادل راجہ کیساتھ ایکس سپیس میں گفتگو کرتے ہوئے دہشتگرد احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک حقیقت ہے ، ملک کی سب سے مقبول جماعت کےسربراہ ہیں ، ان کےساتھ ظلم ہورہاہے۔

احسان اللہ احسان نے افغانستان سے متعلق عمران خان کے بیانات کی تعریف کی اور کہا کہ جہاں تک افغانستان کے تناظرمیں ان کے جو بیانات ہیں ،کوئی بھی شخص جو حقیقت جاننے کی کوشش کرتا ہو اور حقیقت کو تسلیم کرتا ہو وہ اس طرح کی موقف کی حمایت نہیں کریگا جو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے اپنائے رکھا ہے
ایک سابق دہشت گرد اور دوسرا خود ساختہ تجزیہ کار،بھگوڑا، جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس کو بار بار نشانہ بنانے والے دہشتگرد بھارتی ایجنٹ ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی

بھارتی میڈیا کی جانب سے احسان اللہ احسان کو تجزیہ نگارکے طور پر پیش کرنا را کی منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہے۔
یہ دونوں افراد پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔حکومت اور سکیورٹی ادارے اس پروپیگنڈا مہم کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریںتاکہ ملک کی سلامتی اور عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *