ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی، زرعی، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں انقلابی پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی، زرعی، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں انقلابی پیش رفت

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کے زرعی، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبے میں نمایاں اور انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے فعال کردار نے ملکی معیشت کو جدید، پائیدار اور خود کفیل بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

زرعی شعبے میں سمارٹ زراعت کی طرف اہم پیش قدمی

’گرین پاکستان انیشیٹو‘ کے تحت جدید تحقیق، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ زراعت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقے اپنانے میں مدد دینا اور زمین سے بہترین پیداوار حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سےتوانائی اور معدنیات کےشعبے میں اہم پیشرفت

اس سلسلے میں ’لِمز پاکستان‘ ویب سائٹ، سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل ٹولز متعارف کروائے گئے ہیں، جو فصلوں کی نگرانی، بیماریوں کی شناخت اور زمین کی زرخیزی کے درست تجزیے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

’فان گرو‘ ماڈل کے تحت پیداوار میں اضافہ اور مویشیوں کی بہتری

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے ’فان گرو‘ جیسے جدید منصوبوں پر کام جاری ہے، جو زرعی جدت، پیداوار میں بہتری اور لائیوسٹاک کی استعداد کار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ماڈل جدید فارمنگ ٹیکنالوجی، خوراک، اور طبی سہولیات کے ذریعے لائیوسٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

بلیو اکانومی میں ایکوا کلچر کے ذریعے نئی راہیں

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ایکوا کلچر کے منصوبوں کے ذریعے آبی حیات کی افزائش اور بلیو اکانومی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں ان منصوبوں کے تحت ماہی گیری کے جدید طریقے، جھینگا فارمنگ اور سمندری حیات کے تحفظ پر توجہ دی جا رہی ہے، جو مستقبل میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں مددگار ہوں گے۔

سرمایہ کاری کا نیا ماڈل، بی ٹو بی شراکت داری

’ایس آئی ایف سی‘ نے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک کے لیے ’بزنس ٹو بزنس‘ ماڈل کو فروغ دیا ہے، جس کے تحت براہِ راست زرعی سرمایہ کاری ممکن ہو رہی ہے۔ اس ماڈل سے نجی شعبے کو زیادہ مواقع فراہم ہوئے ہیں اور دیہی معیشت میں نئی جان پڑی ہے۔

زراعت کی ترقی، قومی خود کفالت کی جانب اہم قدم

’ایس آئی ایف سی‘ کی قیادت میں پاکستان کا زرعی شعبہ اب صرف روایتی زراعت تک محدود نہیں رہا، بلکہ ایک جدید، سمارٹ اور ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار معیشت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ اس حکمت عملی سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ممکن ہو رہا ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں، جو دیہی علاقوں کی خوشحالی کا ضامن بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ، آئندہ 5 برس کا ہدف مقرر

ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی پاکستان کو غذائی خود کفالت، برآمدات میں اضافے اور زرعی جدت کی جانب لے جا رہی ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آنے والے برسوں میں پاکستان خطے میں زرعی ترقی کے حوالے سے ایک رول ماڈل بن سکتا ہے۔

Related Articles