مذہبی سیاسی جماعت کے مارچ کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جڑواں شہروں کے کئی مقامات سیل کردیا گیاہے۔
ریڈ زون جانے والے راستے مکمل بنداسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی اقدامات کے تحت مختلف مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے ریڈ زون جانے والے چار اہم راستے سرینہ چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور میریٹ چوک کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا۔
ریڈ زون میں داخلے کے تمام گیٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں رات گئے فیض آباد انٹرچینج کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا جب کہ مری روڈ، فیض آباد بس اڈا اور زیرو پوائنٹ پر ٹریفک معطل رہی۔
ایکسپریس وے پر بھی رکاوٹیں لگائی گئیں تاہم ایک لین جزوی طور پر کھلی رکھی گئی تاکہ محدود آمدورفت جاری رہے۔
کنٹینرز کی تنصیب کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان رابطے کی سڑکیں بند ہو گئیں راول روڈ اور ناز سینما چوک کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل رہے گی راول ڈیم چوک سے صدر راولپنڈی جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے جبکہ سوہان موڑ سے آئی جے پی روڈ کا راستہ کھول دیا گیا ہے۔
البتہ آئی جے پی سے راول ڈیم کی طرف آنے والا راستہ بند ہے انتظامیہ نے رات 12 بجے سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی ہے جو غیر معینہ مدت تک معطل رہے گی اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے