پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمۂ تعلیم نے مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے12 ہزار 500 ایس ٹی آئیزکی بھرتی کا اشتہار آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے انٹرنز کے معاہدوں میں آٹھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں مستقل بنیادوں پر اساتذہ بھرتی کرنے کے بجائے ٹیچر انٹرنز کے ایک مستقل پول کے قیام پر غور کر رہا ہے۔
اس پالیسی کے تحت جب بھی سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی ہوگی تو ضرورت کے مطابق انٹرنز کو تعینات کیا جائے گا۔
مزید 12 ہزار 500 بھرتیوں کے بعد انٹرنز کی مجموعی تعداد 25 ہزار تک پہنچ جائے گی ان انٹرنز کو ماہانہ بنیاد پر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔