مسلح افواج نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،صدر، وزیراعظم

مسلح افواج نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،صدر، وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اورکزئی کے علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور دیگر شہداء کی قربانیاں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کے نیٹ ورک کو توڑ کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان کی مسلسل کامیابیاں ان کے عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہمارے سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ہےاور پوری قوم ان کی قربانیوں پر نازاں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی انجام کو پہنچا دیے گئے، سکیورٹی ذرائع
دوسری جانبوزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمال مایہاورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت تمام شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے یہ بہادر سپوت دن رات وطن کے دفاع میں مصروف ہیں اور اپنے خون سے ملک کے امن کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قوم کا ہر فرد ان جانبازوں پر فخر کرتا ہے جو وطن کی خاطر جانیں قربان کر دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

editor

Related Articles