علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ جمع کرا دیا تھا تاہم تاحال اس کی منظوری کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق آئندہ حکمتِ عملی طے کریں گے ڈی آئی خان روانگی سے قبل انہوں نے وزیر اعلیٰ ہائوس کے عملے سے بھی فردا فردا ملاقات کی ۔
یادرہے دو دن قبل وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اپنا استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ پارٹی کی طرف سے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے
گنڈا پور نے گزشتہ روز کابینہ ارکان اور پارٹی ممبران کو عشائیہ پر بھی مدعو کیا تھا جہاں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت بھی کی گئی تھی ۔