سستی گاڑیوں کی خوشخبری! استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ

سستی گاڑیوں کی خوشخبری! استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ

معروف آٹو کمپنی انڈس موٹرز نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ ملک کی آٹو انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے فیصلہ حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کے بعد کیا ہے، کمپنی نے اس سلسلے میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق تمام طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور دستاویزی تقاضوں کی وضاحت حاصل کی جا سکے۔

انڈس کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کا عمل جاری رکھے گی تاکہ ملک میں روزگار اور مقامی صنعت کو سہارا دیا جا سکے تاہم اب وہ استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں بھی داخل ہونے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر کی قیمت میں کمی

کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی قانونی اور تکنیکی معاملات مکمل ہوں گے، کمپنی ہر قسم کے ماڈلز کی گاڑیاں درآمد کرے گی۔

 اس سوال پر کہ استعمال شدہ درآمد شدہ گاڑیاں، مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں سے سستی ہوں گی یا نہیں، سی ای او نے کہا کہ اصل فرق تب ہی معلوم ہو سکے گا جب درآمد کا عمل باقاعدہ شروع ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا  کہ کمپنی کے پاس ملک بھر میں 58 ڈیلرشپ کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے جہاں تربیت یافتہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز موجود ہیں تاکہ گاڑیاں درآمد ہونے کے بعد صارفین کو بہترین آفٹر سیلز سروس فراہم کی جاسکے گی۔

اگر آپ بھی نئی یا استعمال شدہ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ وقت بہترین ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles