جرمنی کے شہر کولون میں دنیا کی سب سے بڑی فوڈ اینڈ بیوریج نمائش انوگا 2025 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔
کھانے اور مشروبات کی صنعت کے حوالے سے دنیا کے معروف ترین تجارتی میلہ جو 4 سے 8اکتوبر 2025 تک جرمنی کے شہر کولون میں کامیابی سے جاری تھا۔
پانچ روزہ نمائش انوگا 2025 میں پاکستان کی 54 کمپنیوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنے اسٹالز میں چاول، نمک، مسالہ جات جوسز اور دیگر مصنوعات متعارف کرائیں۔
فوڈاینڈ بیوریج نمائش انوگا 2025 میں 34 کمپنیوں نے پاکستان پویلین کے تحت حصہ لیا تھا، جو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) اور کمرشل ونگ فرینکفرٹ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔
پاکستانی پویلین کو بین الاقوامی خریداروں کی بھرپور توجہ حاصل ہوئی، پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پویلین کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو سراہا۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کے معیار نے عالمی سطح پر ملک کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط کیا ہے۔
اس کے علاوہ انوگا 2025 نمائش میں تجارت و سرمایہ کاری کونسلر آمنہ نعیم نے فوڈ کنیکٹ کے نام سے ایک نیٹ ورکنگ ایونٹ بھی منعقد کیا، جس میں جرمن فوڈ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں ٹڈاپ کی۔
ٹڈاپ کی ڈپٹی ڈائریکٹرحنا طاہر نے کراچی میں آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والی فوڈ ایگ 2025 نمائش کی تفصیلات بتائیں اور جرمن کمپنیوں کو شرکت کی دعوت بھی دی۔