پاک۔افغان سرحد کے 27 مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے جس میں آرٹلری، ٹینکوں، فضائی ذرائع اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
متعدد افغان پوسٹوں اور دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ، جھڑپیں چمن، طورخم، شمالی وزیرستان اور خرلاچی سیکٹرز سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں ہو رہی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان حدود میں موجود داعش اور خوارج کے ٹھکانے بھی نشانے پر ہیں جبکہ افغان فورسز کو کئی مقامات پر پسپائی اختیار کرنی پڑی ہے۔
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری اور سرحدی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

