وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے فوری طور پر بھرپور اور مؤثر رد عمل دکھا کر واضح کر دیا کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز مکمل چوکس ہیں اورافغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سےدیا جا رہا ہے،محسن نقوی نے مزید کہا کہ افغانستان میں جاری اس قسم کے حملوں کے پیچھے ایسے عناصر ہیں جن کے روابط ہمارے دیرینہ حریفوں سے مشکوک نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور یک جان ہو کر ملک کے دفاع میں کھڑے ہیںوزیرداخلہ نے انتباہ کیا کہ پاکستان کسی بھی غیر قانونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا ۔
ضرورت پڑنے پر افغانستان کو بھی واضح، فیصلہ کن اور منہ بولتا جواب دیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی ملک یا گروہ پاکستان کی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھنے کی ہمت کرے۔