سعودی عرب کا پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اظہارِ تشویش

سعودی عرب کا پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اظہارِ تشویش

مملکتِ سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت تمام فریقوں سے تحمل، ضبطِ نفس، کشیدگی سے گریز اور بات چیت و دانائی کی راہ اختیار کرنے کی اپیل کرتی ہے

تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے اور تناؤ میں کمی لانے میں مدد مل سکےبیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

مملکت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ پاکستانی اور افغانی عوام کی خوشحالی، سلامتی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *