افغانستان کی جانب سے پاکستان کی طرف سے بھاری جوابی کاروائی روکنے کی درخواستیں

افغانستان کی جانب سے پاکستان کی طرف سے بھاری جوابی کاروائی روکنے کی درخواستیں

پاکستانی فوج کی جانب سے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں بھرپور اور مؤثر کارروائی جاری ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں افغان فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

افغانستان کی جانب سے پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کی جا رہی ہیں،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز شدید بھوکلاہٹ کا شکار ہیں اور متعدد مقامات پر پوسٹیں خالی کرکے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کئی افغان اہلکار اپنی پوسٹوں پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جبکہ سرحدی علاقے کے قریب شدید جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔س

سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہپاکستانی فورسز نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔پاکستانی حکام کے مطابق پاک فوج ملک کی خودمختاری اور سرحدی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور افغان سرزمین سے کسی بھی جارحانہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles