پاک فوج کی جوابی کارروائی، صرف خارجیوں کی مدد کرنے والی پوسٹیں نشانہ

پاک فوج کی جوابی کارروائی، صرف خارجیوں کی مدد کرنے والی پوسٹیں نشانہ

پاک فوج نے افغان فورسز کی طرف سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں ایک بھرپور اور مؤثر آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

آپریشن کے دوران خاص احتیاط برتی گئی تاکہ ماضی کی طرح عام شہری یا غیرمقامی آبادی کو نقصان نہ پہنچے اور صرف وہی اہداف نشانہ بنیں جو براہِ راست خطرہ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ڈرامے کا آغاز افغانستان نے کیا تھا، یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا، سیکورٹی ذرائع

تازہ کارروائی کے دوران جنڈوسر نامی افغان چوکی کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا چوکی کے کھنڈرات اور موقعِ واردات پر پھیلا ہوا ساز و سامان صاف دکھائی دیتا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی حدود کی حفاظت اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرینگے اور کسی بھی غیرقانونی سرحدی حملے کا جوابی عمل منظم انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *