خارجیوں اور افغان فورسز کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی،فتنہ الخوارج کا مرکز کھرچر فورٹ مکمل تباہ
پاک فوج نے افغان فورسز اور ان کے ساتھ وابستہ خارجی عناصر کی جانب سے کی گئی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں مؤثر جوابی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
رات گئے انجام دی گئی کارروائیوں میں پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کئی افغان چوکیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی جس میں کھرچر فورٹ کو مؤثر فائر کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا
یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فوج کی جوابی کارروائی، صرف خارجیوں کی مدد کرنے والی پوسٹیں نشانہ
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کھرچر فورٹ کو فتنہِ الخوارج کا مرکز قرار دیا جاتا تھا اور اس کا استعمال خارجی دہشت گرد عناصر اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے لیے معاونت کے طور پر کیا جا رہا تھا۔
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور ایسے عناصر جو پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں انہیں بے دخل کیا جائے گا۔

