افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کا جواب، قطر کا ردعمل بھی آگیا

افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کا جواب، قطر کا ردعمل بھی آگیا

پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فوج کی جانب سے شدید جوابی کارروائی کے بعد قطر نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تناؤ کم کرنے کے لیے تحمل اختیار کریں اور مسائل کا حل سفارتکاری اور گفت‌ وشنید کے ذریعے تلاش کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سعودی عرب کا پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اظہارِ تشویش

وزارت نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تناؤ میں کمی لازم ہے ورنہ یہ صورتِ حال علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکتِ قطر دونوں ممالک کی جانب سے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور دیرپا امن کی حمایت کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر ایسی تمام بین الاقوامی و علاقائی کوششوں کی پشت پناہی کرے گی جو باہمی مفاہمت اور استحکام کو فروغ دیں۔

قطری وزارتِ خارجہ نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی عسکری کشیدگی سے گریز کریں اور معاملہ حل کے لیے باہمی رابطوں اور کشیدگی کم کرنے والے اقدامات کو فروغ دیں تاکہ بے گناہ شہریوں کے نقصان اور علاقائی انتشار سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *