افغانی جارحیت بھارتی پیسوں سے خریدی گئی ہے،سیکورٹی ذرائع

افغانی جارحیت بھارتی پیسوں سے خریدی گئی ہے،سیکورٹی ذرائع

سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ افغانی جارحیت کے پیچھے بھارتی مالی معاونت اور پشت پناہی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا کردار واضح طور پر جھلک رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بعض افغان عناصر اور دہشت گرد گروہوں کو مبینہ طور پر بھارتی فنڈنگ کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے سرگرم کیا جا رہا ہے ان عناصر کو جدید اسلحہ، تربیت اور مالی وسائل بھارت کی طرف سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کا جواب، قطر کا ردعمل بھی آگیا
ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ افغانستان کے اندر موجود دہشت گرد گروہ بھارت کی ایما پر کام کر رہے ہیں اور ان کی کارروائیوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے صرف اُن عناصر کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو براہِ راست دہشت گردی میں ملوث ہیں جبکہ افغان عوام کو کسی بھی طور اس تنازعے کا فریق نہیں سمجھا جا رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *