پاکستان نے پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی انیس پوسٹوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ وہ پوسٹیں تھیں جہاں سے پاکستانی علاقوں پر حملے کیے جا رہے تھے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے سے پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ انتہائی مہارت سے افغان فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :خارجیوں اور افغان فورسز کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی،فتنہ الخوارج کا مرکز کھرچر فورٹ مکمل تباہ
کارروائی کے دوران متعدد افغان اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ باقی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئےجن افغان چوکیوں پر قبضہ کیا گیا ہے وہاں آگ کے شعلے اور تباہی کے مناظر صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی یہ کارروائی افغانستان کی طرف سے مسلسل جارحیت کا جواب ہے اور یہ اب تک کی سب سے بڑی اور اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی فورسز نے صرف اُن افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جو دہشت گردوں کی مدد یا پاکستان پر حملوں میں استعمال ہو رہی تھیں۔

