گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے استعفےٰ پر اعتراض لگا دیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے استعفےٰ پر اعتراض لگا دیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا استعفی اعتراض لگا کر واپس کردیا اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو 15 اکتوبر بروز بدھ استعفے کی تصدیق کے لیئے طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا استعفی اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ گورنر نے علی امین گنڈا پور کو 15 اکتوبر بروز بدھ گورنر ہاؤس بلا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا خط وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو موصول ہو چکا ہے، گورنر ہاؤس کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مبینہ دو استعفیٰ گورنر ہاؤس کو مؤصول ہوئے اور دونوں استعفوں کو دستخط مختتلف اور غیر مشابہ قرار دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر خیبر  پختونخوا نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو استعفوں کی تصدیق کے لیئے 15 اکتبور کو  طلب کیا ہے۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *