بہاولپور کی غلہ منڈی میں گندم کی قیمت بڑھ کر 3850 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 3700 روپے فی من تھی۔
گندم مہنگی ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چکی سے آٹا 110 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فلور ملز سے 15 کلو آٹے کا تھیلا 1650 روپے میں دستیاب ہے۔
ذرائع کے مطابق غلہ منڈی سے باہر گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے فی من تک جا پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 905 روپے میں فروخت ہونے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا بھی اب مارکیٹ سے نایاب ہو گیا ہے۔