پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف یہاں موجود ہیں لیکن میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل یہاں نہیں، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف یہاں موجود ہیں لیکن میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل یہاں نہیں، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امیرِ قطر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے خطے میں استحکام آئے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے نتیجے میں غزہ میں خونریزی رک گئی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر غزہ کی تعمیرِ نو کریں گے، اب غزہ کی تعمیر کا وقت آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف یہاں موجود ہیں لیکن میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل یہاں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فنڈنگ کی معطلی، امریکہ میں خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیئے گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ رکوانے کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، اور آج وہ ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ آج کے دن ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امن قائم ہوا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ملکوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *