کویت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کویت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کویت میں عوام کی سہولت کے لیے نئی ایپلیکیشن ’بلادیہ 139‘ متعارف کروادی گئی ہے۔

کویت میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ اس ایپ کے ذریعے عوام براہِ راست حکام سے رابطہ کرسکیں گے، جس سے شکایات کا جواب دینے اور مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔

کویت میونسپلٹی کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد السندان کے مطابق اس ایپ کا مقصد میونسپل سروسز کو ہموار بنانا اور لین دین کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ پر درج کی گئی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کو ان کی نوعیت کے مطابق 4 سے 72 گھنٹوں کے اندر حل کیا جاتا ہے۔

صارفین ایپ کے ذریعے خلاف ورزی کی جگہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی تصاویر اپ لوڈ کرکے شکایت درج کرا سکتے ہیں، جس کے بعد میونسپل ٹیموں کو فوری طور پر اطلاع شدہ مسئلہ حل کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

ایپ شکایات کے انتظام میں میونسپل انسپکٹرز، ایگزیکٹوز اور عملے کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتی ہے۔ اہلکار ریئل ٹائم میں ٹیموں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر سکتے ہیں اور ماہانہ کارکردگی کا ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

محمد السندان نے مزید کہا کہ میونسپلٹی عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور ممکنہ خرابیوں کی روک تھام کے لیے اس ایپلیکیشن کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *