گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کب ؟ تاریخ سامنے آ گئی

گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کب ؟ تاریخ سامنے آ گئی

پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) گیارہویں جماعت (HSSC پارٹ-I) کے سالانہ نتائج بدھ (15 اکتوبر 2025) کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام طلبہ ان تین طریقوں سے اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں جس میں سرفہرست بورڈز کی ویب سائٹس ہیں۔

طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر “Results” کے سیکشن سے نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

 راولپنڈی biserawalpindi.edu.pk، لاہور biselahore.com، ملتان web.bisemultan.edu.pk، فیصل آباد bisefsd.edu.pk، سرگودھا bisesargodha.edu.pk، گوجرانوالہ bisegrw.edu.pk، بہاولپور bisebwp.edu.pk، ڈیرہ غازی خان bisedgkhan.edu.pk، ساہیوال bisesahiwal.edu.pk

یہ بھی پڑھیں : نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف، طاقتور بیٹری کیساتھ قیمت حیران کن

دوسرا طریقہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نتیجہ دیکھنا ہے، طلبہ اپنے بورڈ کے مخصوص کوڈ پر اپنا رول نمبر SMS کریں۔ راولپنڈی 800296، لاہور 800291، ملتان 800293، فیصل آباد 800240، سرگودھا 800290، گوجرانوالہ 800299، بہاولپور 800298، ڈی جی خان 800295، ساہیوال 800292

تمام بورڈز نتائج جاری ہونے کے بعد ریزلٹ گزٹ بھی شائع کریں گے جس کے ذریعے نتائج کو چیک کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles