ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے، صارفین کو موبائل ڈیٹا پر سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو فیس بک، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر اپ لوڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔14 اکتوبر کو انٹرنیٹ مزید سست اور تعطل کا شکار بھی ہو سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نے بھی انٹرنیٹ سروس کی کی سست روی کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عارضی تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔