سڑکوں پر زندگی رواں دواں، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے

سڑکوں پر زندگی رواں دواں، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے

پنجاب میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کے احتجاج اور مارچ کے باعث بند سڑکیں کھل گئی ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے جبکہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں تمام راستے معمول کی ٹریفک کے لیے کھل گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کا پہلا فیز صدر سے کشمیر ہائی وے تک بحال کیا گیا ہے، تاہم فیض احمد فیض سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس بدستور بند ہے۔ یہ معطلی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث 4 روز تک جاری رہی۔ میٹرو بس حکام نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر یہ سروس بند کی گئی تھی۔

دوسری جانب لاہور میں اورنج لائن ٹرین 5 روز بند رہنے کے بعد دوبارہ چلانا شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور میں میٹرو بس سروس بھی مکمل طور پر بحال ہے۔ پیادہ راستوں کی بندش کی وجہ سے یہ خدمات عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔

تعلیمی ادارے کھل گئے

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی وضاحت جاری کی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر منگل کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ آئی سی ٹی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط اور گمراہ کن اطلاعات پر اعتماد نہ کریں اور معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کریں۔

مزید پڑھیں:موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب اور سندھ میں سکول کھل گئے

تحریک لبیک کی قیادت پر مقدمہ درج

دوسری جانب مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ مریدکے سٹی میں درج ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی، انس رضوی، علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیر علی سمیت دیگر کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *