سلطان جوہر ہاکی کپ : پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

سلطان جوہر ہاکی کپ : پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

سلطان جوہر ہاکی کپ کے ایک میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔

ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری 13ویں سلطان آف جوہر کپ میں آج (منگل ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے تینوں گول پینلٹی کارنر کے ذریعے کیے گئے ، میچ میں پہلا گول پانچویں منٹ میں کپتان حنان شاہد نے کیا جبکہ دوسرا اور تیسرا گول 39ویں اور 55ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے کیے۔

بھارت کی جانب سے ارجیت، آنند اور منمیت سنگھ نے ایک ایک گول کیا، بھارت کو  میچ میں ایک پینلٹی سٹروک بھی ملا جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کو 6 جبکہ بھارت کو 9 پینلٹی کارنرز ملے۔

واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی باؤلر نعمان علی نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

11 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں کُل چھ ٹیمیں شریک ہیں جن  دیگر ٹیموں میں بھارت ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔

پاکستان نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے پہلے میچ میں ملائشیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں برطانیہ کے خاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سلطان جوہر ہاکی کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے برطانیہ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا تھا، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کے 2-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو نیوزی لینڈ جبکہ پانچواں میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی سی بی کا بابراعظم سے متعلق اہم فیصلہ

سلطان جوہر ہاکی کپ کا فائنل 18 اکتوبر کو ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *