وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا،آئی جی سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا،آئی جی سے رپورٹ طلب

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی  نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا اور معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ صنم جاوید سے متعلق مکمل رپورٹ کل تک ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری تقریب ہوئی، حلف برداری تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *