سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری تقریب ہوئی، حلف برداری تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔

حلف برداری تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔

حکومتِ خیبرپختونخوا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

Notification, Mr. Muhammad Sohail Afridi, Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

حلف برداری تقریب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس دوران نعرے بازی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں:کے پی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے مدد مانگ لی

یاد رہے کہ دو روز قبل محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا تھا۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔

یاد رہے کہ محمد سہیل آفریدی حلقہ پی کے 70 خیبر 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

وہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بھی بنائے گئے تھے اور اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو بھی رہ چکے ہیں۔

سہیل آفریدی نے سیاسی سفر کا آغاز انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا تھا، وہ صوبائی صدر بھی رہے اور بعد ازاں انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر بنے، انہوں نے جامعہ پشاور سے اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

editor

Related Articles